ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیز فائر خاتمے کے بعد دو ماہ تک لڑائی جاری رہ سکتی، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے موقع پراسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں لڑائی مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے،  ہماری ترجیح  فلسطین پر قبضہ کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے   اسرائیلی بحری افواج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد بھی لڑائی شدت سے جاری رہے گی، ہم مزید مغوی افراد کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ غزہ پر 49 دنوں سے اسرائیلی جارحیت جاری تھی، جنگ بندی کے بعد سے 4روز تک اسرائیل فضائی اور زمینی کارروائیوں سے اجتناب کریں گے، تمام امدادی ٹرکوں کو غزہ میں بحفاظت داخل ہونے دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں