تل ابیب:غزہ کی پٹی میں متوقع جنگ بندی کے موقع پراسرائیلی وزیر اور جنگی کونسل کے رکن گیڈون ساعر نے زور دے کر کہا ہے کہ حماس کی شکست سے پہلے جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد بھی جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے اقتدار میں ہونے پر جنگ کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے اور جب حماس کے پاس اسرائیل کو دھمکی دینے کی صلاحیت ہے تو جنگ کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے، یہ کابینہ کا فیصلہ ہے اور ہم اس پر عمل کریں گے۔
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہمیں لبنانی سرحد کے ساتھ ایک مختلف حقیقت کو ڈیزائن کرنا ہو گا، لبنان کی طرف سے ہماری بستیوں کو درپیش خطرات کو ختم کرنا ہوگا۔