ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے انعقاد پر کوئی شکوک نہیں ہونے چاہئیں، نگراں وزیر اعظم  

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے  کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد پر کوئی شکوک وشبہات نہیں ہونے چاہئیں، 9 مئی کے بعد ریاستی جبر کاکوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، یہ محض الزام ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ   نگران حکومت قومی معیشت بہتر بنانے کے لئے محدودمینڈیٹ میں رہتے ہوئے جو ممکن ہے وہ کر رہے ہیں، باقی کام آئندہ حکومت کرے گی، مجھے یقین ہے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہو ں گے۔

انہوں نے کہاکہ  کس رہنما کی مقبولیت کتنی ہے؟ اس کا اندازہ عام انتخابات میں ہوجائیگا، سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قدغن نہیں ہے، مستقبل میں کیاصورتحال ہو گی اس بارے وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں