ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیجنڈری بھارتی اداکارہ لیلاوتھی 85 برس کی عمر میں چل بسیں

 ممبئی: کناڈا انڈسٹری کی لیجنڈری بھارتی اداکارہ لیلا وتھی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ 

وہ کافی عرصے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور انہیں شدید تکلیف پر بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

لیلا وتھی نے اپنے شوبز کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں۔

ساٹھ کی دہائی میں وہ کناڈا فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار بن کر سامنے آئی تھیں۔

اداکارہ کے انتقال پر مختلف شوبز شخصیات سمیت بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں