English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں برفباری نے تباہی مچادی؛ 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

القمر
شفقنا اردو:: افغانستان کے صوبوں بلخ اور فاریاب میں ہونے والی برفباری میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی جب کہ  10 ہزا ر مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق برفباری سے سب سے زیادہ صوبے بلخ اور فاریاب متاثر ہوئے۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جمی ہے اور ذرائع نقل وحمل مفقود ہیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
گزشتہ دو دنوں سے جاری برف باری کے باعث سالنگ پاس، غور، بادغیس، غزنی، ہرات اور بامیان سمیت ملک کے کئی صوبوں کو جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔
وزارتِ شہری امور کے ترجمان محمد اشرف حقینس نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کی 8ط7مختلف وزارتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے اور 50 ملین افغانی رقم  مختص کی ہے۔
ترجمان مصباح الدین مستین نے بتایا کہ تمام صوبوں میں زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کی وزارتوں کی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور کل سے یہ کمیٹیاں بند سڑکوں کو کھولنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ کمیٹیاں لوگوں میں خوراک اور چارہ تقسیم کرنے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی خدمات کا آغاز جلد شروع کر دیں گی۔
افغان ریڈکراس کے ترجمان عرفان اللہ شرافزوئی نے بتایا کہ بادغیس، غور، فراہ، قندھار، ہلمند، جوزجان، نورستان اور دیگر کئی صوبوں میں شہری امداد کے منتظر ہیں۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے