ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیے

شفقنا اردو: خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔
کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، صوبائی کابینہ میں شامل وزراء آج شام ساڑھے6 بجے حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔
بشکریہ : اردو جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں