ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 953 پوائنٹس کم ہوگیا

شفقنا اردو: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 953 پوائنٹس کم ہوگیا۔
ماہ رمضان کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ملاجلا رجحان رہا۔
تاہم بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 953 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 801 پر آگیا۔
دوسری جانب نوحلف یافتہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تصدیق کی ہےکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کےلیے رسمی درخواست کرنے والا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ موجودہ مالی سال 2024 ایک مشکل سال ہوگا لیکن جلد تمام مسائل پر گفتگو کےلیے میڈیا کے ساتھ بیٹھیں گے، بریفنگ لے کر بات کروں گا، اپنی تمام ترتوانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلا ت کے حل کےلیے استعمال کروں گا، اب باتیں زیادہ ہورہی ہیں لیکن اب ایکشن کا وقت آگیا ہے۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں