ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

شفقنا اردو: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے75پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31مارچ تک ہوگا۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں