English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے: سابق اسرائیلی فوجی کمانڈر

القمر
 شفقنا اردو: سابق اسرائیلی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یٹزہک برک نے اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑےگا۔
سابق اسرائیلی فوجی کمانڈر نےکہا کہ آپ زیادہ دیر تک لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، اسرائیل خطے میں کسی بڑی لڑائی کے لیے تیار نہیں، ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہوگی۔
یٹزہک برک نے کہا کہ اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہوسکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ اسرائیلی تاریخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر رہےگی۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے