English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکیورٹی خدشات، پختونخوا حکومت کا عمران خان کی حوالگی کا مطالبہ

القمر
شفقنا اردو: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت اگر عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عائد پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں، پنجاب حکومت اپنی نااہلی نالائقی اور عمران خان کی خوف کیوجہ سے لوگوں کو تکلیف اور اذیت میں مبتلا نہ کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کی بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جبکہ خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں فضول شوشہ چھوڑتے ہیں، پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی ہو رہی ہے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے