English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں غزہ مظاہرے کے دوران ہنگامہ کرنے پر مس اسرائیل کی درگت بن گئی

القمر

امریکی ریاست نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران شور شرابا کرنے اور خلل ڈالنے پر مس اسرائیل مشکل میں پڑگئیں۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک ایک شخص نے مس اسرائیل 2021 نو کوشوا کے چہرے پر مبینہ طور پر ڈنڈا دے مارا۔ نو کوشوا اور ان کے اسرائیل کے حامی دوستوں نے فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں گھس کر شورشرابا کرنے کی کوشش کی تو اس موقع پر یہ واقعہ پیش آیا۔

نو کوشوا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں منہ پر ماسک پہنے ایک شخص پلے کارڈ کے ڈنڈے سے کسی کو مار رہا ہے۔ دوسرے کلپ میں مس اسرائیل چہرے پر رومال رکھی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے