اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پٹرول پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی سمری یا تجویزنہیں آئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ روس سے ایک لاکھ ٹن تیل منگوایا تھا، روس سے آنے والے کارگو سے ایک ارب کا فائدہ ہوا، امریکا کا حکومت پر اس حوالے سے کوئی پریشر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے، حکومت ڈالر میں پٹرول خریدتی ہے، مشرق وسطی میں غیریقینی صورتحال کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، حکومت ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو کیا کر لیں گے؟
