غزہ:اسرائیلی فضائیہ کی وسطی غزہ اور خان یونس میں گھروں پربمباری جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 48فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے چار ماہ تک جنوبی غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد خان یونس سے فورسزکو نکال لیا، اسرائیل نے ایک بریگیڈ چھوڑ کر باقی تمام فوجی دستے واپس بلالیے۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی وسطی غزہ اور خان یونس میں گھروں پربمباری جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں 48فلسطینی شہید اور 71سے زائد زخمی ہوگئے۔
غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے، لوگوں کو قحط کا سامنا ہے،اقوام متحدہ رابطہ کار کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہونے ایسی تباہی وبربادی پہلے کہیں نہیں دیکھی، اقوام متحدہ کے مطابق 6ماہ میں شہادتوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرگئی، 75ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
