English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جویریہ سعود نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرلی

القمر

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے سفید عبایہ میں گلدستہ تھامے اپنے گھر والوں کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو اعتکاف کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جویریہ سعود نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ’اعتکاف، چاند رات اور عید مبارک‘ ۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے مداح اور شوبز فنکار انہیں اعتکاف کی عبادت مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے