ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا

 ممبئی: بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے مشہور سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ نے اپنے والد کی نئی فلم ’میدان‘ کی اسکریننگ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے نام والا قیمتی نیکلس پہنا ہوا تھا۔

اس موقع پر جھانوی کپور نے سفید لباس پہنا ہوا تھا اور انہوں نے اپنے والد بونی کپور اور بھائی ارجن کپور کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

شیکھر پہاڑیا مہاراشتر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں اور وہ کافی عرصے سے اداکارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں