English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈکی بھائی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے، شام ادریس

القمر

ٹورنٹو: پاکستان نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے کہا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

نامور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی نازیبا ڈپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ڈکی بھائی نے معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

شام ادریس نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اروب جتوئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے اور اللہ بہترین انصاف کرے گا۔

کینیڈین یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈکی بھائی نے ان کی اہلیہ کے حجاب کا مذاق اڑایا اور طرح طرح کی میمز بنائیں اور اس وقت ان کی اہلیہ بھی اسی کرب سے گزریں تھیں جس طرح آج ڈکی بھائی کی اہلیہ گزر رہی ہیں۔

شام ادریس کا کہنا تھا کہ جو چیز ان کی اہلیہ کیلئے غلط تھی وہ ڈکی بھائی کی بیوی اروب کیلئے بھی غلط ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے