English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ  کیلیے قومی ٹیم کا  اعلان  22مئی  کو کیا جائیگا، وہاب ریاض

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض  نے کہا  ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکوڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد کر دیا جائے گا۔

دیگر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، سب ایک پیج پر ہیں، فٹنس سے متعلق ایک دو کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ عثمان خان کو سپورٹ کریں، ان کو ان کی بہترین کارکردگی پر لائیں، انٹرنیشنل کرکٹ کا دبا ئوہوتا ہے کامیابی اور ناکامی کھیل کا حصہ ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے باولنگ شروع کر دی ہے لیکن میچ پریکٹس نہیں۔

انہوں نے کہاکہ  یہی وجہ ہے کہ حسن علی کو ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہم چیزیں بہت بہتر کر رہے ہیں، ناکامی کا خوف نکال رہے ہیں، آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کوچ اور کپتان فیصلہ کریں گے کہ کس قدر تبدیلیاں ہوں گی، پلیئنگ الیون کوچ اور کپتان کا کام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے