English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت کے تحت اُردن سے امدادی سامان غزہ بھجوانے کا آغاز

راولپنڈی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں مزید تیزکرنے کے لیے اُردن سے غزہ کا نیاراستہ تلاش کرکے امدادی سامان کی ترسیل کا آغازکردیا۔

مرکزی نائب صدرالخدمت محمدعبدالشکوراورنیشنل ڈائریکٹر الخدمت ائیرمارشل(ر)ارشدملک نے اردن دورے کے دوران وہاں تعینات پاکستانی سفیرمیجرجنرل (ر)محمداجمل اقبال سے ملاقات کی۔

اُردن میں پاکستانی سفیر نے الخدمت کے ذمے داران کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایااوراُردن کی چیرٹی آرگنائزیشن ہاشمائٹ فاؤنڈیشن سے رابطوں میں پل کاکرداراداکیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اُردن سے براستہ کرم شیلون کراسنگ اسرائیل، غزہ کے لیے غذائی اجناس پرمشتمل پہلا ٹرک متاثرین غزہ کے لیے روانہ کردیا۔ اس راستے کے ذریعے 24گھنٹے میں امدادی سامان غزہ تک پہنچ جائے گا۔

قبل ازیں نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمدعبدالشکورنے اُردن کی چیرٹی آرگنائزیشن ہاشمائٹ فاؤنڈیشن کے آفیشلزکے ساتھ مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے اور آرگنائزیشن کے وئیرہاؤس کا دورہ کیا۔ الخدمت کے ذمہ داران نے اُردن دورے کے دوران ائیرچیف اُردن بریگیڈئیرجنرل محمدحیات سے ملاقات میں امدادی سرگرمیوں کے ضمن میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے