English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گندم کی خریداری: امیر جماعت حافظ نعیم کا پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم

without Jamaat

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کریں گے، صوبائی حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں، ذخائر کی موجودگی اور ڈالر کی عدم دستیبابی کے باوجود ایک ارب ڈالر گندم درآمد سکینڈل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے انکوائری کی جائے۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جمعہ سے پورے ملک اور بالخصوص پنجاب کے ضلعی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کسانوں کے احتجاجی کیمپس کا آغاز ہو جائے گا، کاشتکاروں نے دن رات محنت کر کے فصل تیار کی، خریداری کا مرحلہ آیا تو حکومت انکاری ہو گئی، یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ حکومت نے گندم نہ خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جعلی حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ کسانوں کی تمنائوں پر شب خون مارے، جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن ہو گا، ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حکومت گرانے کی اس تحریک جس کا آغاز تھوڑے عرصے بعد ہونا ہے، ابھی سے شروع ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے