اسلا م آباد:وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل 100 فیصد شفاف اور میڈیا کے سامنے ہوگا جبکہ نجکاری سے قومی ائیر لائن کے ملازمین کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری میں 10 معروف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم انہوں نے 15 دن کا مزید وقت مانگا ہے جس کے بعد نجکاری کیلئے درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا اور مزید توسیع نہیں ہوگی۔
اُنکا کہنا تھا کہ نجکاری میں 3 مقامی ایئرلائنز بھی انٹرنیشنل کمپنیوں کیساتھ کنسور شیم بنا کر آنا چاہتی ہیں، پی آئی اے کو 830 ارب کا نقصان پہنچانے والوں کو نجکاری میں اپنا مفاد نظرنہیں آرہا، خسارے کا شکار تمام اداروں کی نجکاری ترجیح ہے۔

