ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میئر لندن صادق خان کو نفرت انگیز  رویے کا سامنا

لندن:برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر کو ارکان  پارلیمنٹ اور دیگر وزرا کی جانب سے مسلم دشمنی اور نفرت پر مبنی رویوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  برطانوی رکن اسمبلی لی اینڈرسن کا ایک بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ میئر لندن صادق خان برطانیہ اور یہاں کی ثقافت سے نفرت رکھتے ہیں۔ وہ بنیاد پرستوں کے تابع ہیں اور اس بات سے کابینہ کے کچھ وزرا بھی اتفاق کرتے ہیں۔

دوسری جانب میئر لندن صادق خان نے نفرت انگیز اور متعصبانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے  برطانیہ میں اسلامو فوبیا بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں مسلمانوں پر حملے بھی ہو سکتے ہیں۔ ایسے بیانات برطانوی روایات کے خلاف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں