English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوبز انڈسٹری میں سوشل میڈیا فالوونگ دیکھ کر کام ملتا ہے، اسماء عباس

القمر

 لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار اسماء عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں سوشل میڈیا فالوونگ کو دیکھ کر کام ملتا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں سینئر اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود بطور فنکار انڈسٹری میں ایسی صورتحال کا سامنا کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی روزمرہ زندگی کے ساتھ یادگار لمحات کو شیئر کرتی ہیں اور اکثر صارفین کی طرف سے انہیں مثبت ردعمل ملتا ہے۔

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ بسا اوقات انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اسے نظر انداز کردیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے