ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین کرکٹ عالمی کپ 3 اکتوبر کو ڈھاکا میں شروع ہوگا

لندن: خواتین کرکٹ عالمی کپ  2024  3 اکتوبر کو ڈھاکا میں شروع ہوگاانٹرنیشنل کرکرٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ 3 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہوگا، پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاکستان 6 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گا۔

دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا آٹھ اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔پاکستان تیسرے میچ میں کوالیفائر ون کے ساتھ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیرہ اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں