ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں، عظمی بخاری

not poisoned

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) کے لوگ دس سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں،انکے اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت زار پہ رونا آتا ہے۔

عظمی بخاری نے کہاکہ  کے پی کے کی حکومت کو یہ فکر ہے کہ مریم نواز نے پہنا کیا ہے؟وہ کام کرتی نظر کیوں آتی ہے؟ پی ٹی آئی والوں کو احتجاج کی بجائے قیدی 804 کو رونا چاہئے،اسکے ساتھ ساتھ اگر “نک دا کوکا” یا کوئی اور گانا دیکھ لیں تو افاقہ ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں عوام دشمن پالیسی پر عمل ہوا، جس کی وجہ سے آج عوام کافی پریشان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں