English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت پر بہن کا نیا انکشاف سامنے آگیا

القمر

 ممبئی: بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی موت پر ان کی بہن پریانکا کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پریانکا سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار اپنی مینیجر دیشا سالیان کی موت کے بعد بہت خوفزدہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ نے منفی خبروں اور دھمکیوں پر کبھی توجہ نہیں دی لیکن دیشا کی موت کے بعد انہیں اپنی جان کا خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔

اداکار کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ سشانت سنگھ اکثر بڑبڑانے لگتے اور کہتے کہ وہ لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ خودکشی تحقیقات، وزیراعظم مودی سے مداخلت کی اپیل

واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے