English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی رہنما الیکشن جیتنے کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہیں، شبانہ اعظمی

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سیاسی فائدے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے والے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ بھارت میں سیاسی فائدے کے لیے رہنما مذہب کو بطور انسٹرومنٹ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذہب کا استعمال دیگرملکوں میں بھی ہوتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے خصوصاً بھارت میں تو بالکل نہیں کیونکہ اس کی شناخت ایک سیکولر ملک کی ہے۔

شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ عوام مذہب کا استعمال کرنے والے سیاست دانوں کو پہچانیں اور ان کا ساتھ نہ دیں۔ مذہبی تشخص انسان کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں میں سے ایک ہوتا ہے اس کی بنیاد پر تفریق اور نفرتیں پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

بھارت میں ان دنوں عام انتخابات ہو رہے ہیں اورہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی حسب روایت مسلمان دشمنی پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے