ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں

  کراچی: مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیاں اتر رہی ہیں کہ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑیں۔ اداکارہ نے واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شئیر کی۔

یمنیٰ زیدی کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں صدقے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں۔ صدقے ہی نے بچا لیا۔ سیڑھیوں سے گرنے کے باوجود میں زخمی نہیں ہوئی بس ہلکی سے خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کیا۔

اداکارہ کا سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ ڈرامہ جنٹلمین کی شوٹنگ میں پیش آیا۔ یمنیٰ زیدی ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے ہیرو ہمایوں سعید ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں