English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلمان خان نے بھارتیوں سے عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی


 فوٹو : فائل فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات کے دوران ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ وہ سال کے 365 دن ورزش کرتے ہیں چاہے کچھ بھی ہو اور وہ اب 20 مئی کو ووٹ بھی ضرور کاسٹ کریں گے چاہے جو بھی نتیجہ نکلے۔

dfadfasdfadfas

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جو چاہیں کریں لیکن ووٹ کاسٹ ضرور کریں تاکہ انڈیا کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دبنگ اسٹار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ بھی لکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے