ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انیل کپور نے کم معاوضے پر ’ہاؤس فل 5‘ کا حصہ بننے سے انکار کردیا

ممبئی: بلاک بسٹر کامیڈی سیریز ’ہاؤس فل‘ کے مداحوں کے لئے بری خبر سامنے آگئے، انیل کپور نے فلم کے پانچویں پارٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو اپنی فیس کی حوالے سے مسئلہ تھا اور معاملات طے نہ پانے پر انہوں نے سیریز کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کا کردار بہت اہم تھا اور انیل کپور کے جانے کے بعد فلم کی کہانی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

دوسری جانب اداکار ارجن رام پال بھی 14 برس بعد کامیڈی فرنچائز کا دوبارہ حصہ بننے جارہے ہیں۔

’ہاؤس فل5‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست سے ہوگا اور برطانیہ میں ایک لمبے عرصے تک شوٹنگ شیڈول کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں