ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن احتجاجی تحریک نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد: اپوزیشن کی احتجاجی تحریک ‘‘تحریک تحفظ آئین پاکستان’’ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلسے کے لیے درخواست  فوکل پرسن تحریک تحفظ آئین اخونزادہ یوسفزئی اور تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامرمغل  کی جانب سے دی گئی ہے، جس کے مطابق 8 جون، بروز ہفتہ شام کے وقت ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے مارچ میں جلسےکی اجازت کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جسے رمضان کے آخری عشرے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ہوں گے اور جلسے سے بیرسٹر گوہر خان، عمرایوب، عامرمغل، شعیب شاہین، علی بخاری اوردیگر قیادت بھی خطاب کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں