ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’شاہ رخ خان بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نہیں کرنا چاہتے تھے‘

ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر آدیتیہ چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان ایک ایکشن ہیرو بننا چاہتے تھے اور وہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

نیٹ فلکس کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فلمساز کا کہنا تھا کہ کنگ خان انڈسٹری میں ایک ایکشن ہیرو بننے کا خواب لے کر آئے تھے۔

فلمساز کے مطابق جب شاہ رخ خان کو فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ آفر کی گئی انہیں کہانی پسند آئی لیکن وہ یہ کردار نہیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے کیلئے انہیں شاہ رخ خان کو منانے میں دو ماہ لگ گئے اور وہ روز اداکار کے گھر جاتے تھے۔

آدیتیہ چوپڑا کے مطابق انہوں نے شاہ رخ خان کو بتایا کہ ان کی آنکھوں میں کچھ ایسا ہے کہ انہیں ایکشن ہیرو نہیں بننا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں