ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ،پلازے میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں

animals were burnt

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پلازے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں جل گئیں۔

تفصیل کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ شمس کالونی میں گولڑہ موڑ پر واقع پلازے میں پیش آیا جہاں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

 آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا.

 آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد دکانوں جل گئیں جس کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا، تاہم  آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں