ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فنکاروں کو سوشل میڈیا فالوونگ کی بنیاد پر کام ملتا ہے، بھارتی اداکارہ کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ رتنا پاٹھک نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں لوگوں کو کام ان کے سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے ملتا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں 67 سالہ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک برس سے بے روزگار ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل فنکاروں کی مہارت کے بجائے اس کی شہرت کو دیکھا جاتا ہے اور اس میں فنکاروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا کیوں کہ اب اسی چیز کو ترجیح دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ رتنا پاٹھک بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ کی اہلیہ ہیں اور وہ گزشتہ چار دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں