ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

 ممبئی: انڈیا کے معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ کامیڈین نے میک اپ آرٹسٹ مہ زبین کوٹ والا سے نکاح کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منور فاروقی اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اسی لئے ایونٹ کی کوئی تصویر ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کامیڈین کی طرف سے کوئی بیان جاری ہوا ہے۔

شادی کی تقریب میں منور اور مہ زبین کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک ہوئے اور یہ ایونٹ اتوار کو منعقد کیا گیا۔

یاد رہے کہ منور فاروقی اس سے قبل بھی ایک شادی کرچکے ہیں جس سے ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں