ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کی شوٹنگ میں ڈوبنے سے بال بال بچ گیا، ہریتھک روشن کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلاک بسٹر فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے سے بال بال بچ گئے تھے۔

’کہو نہ پیار ہے‘ ہریتھک روشن اور امیشا پٹیل کی ڈیبیو فلم تھی اور یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ فلم کے ایک سین میں ہیرو موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوکر پل سے دریا میں جا گرتا ہے جس سے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

اداکار کے مطابق انہوں نے ایکشن سین کو خود کیا تھا اس کیلئے کسی باڈی ڈبل کی خدمت نہیں لی گئی اور انہیں 45 فٹ پانی کی گہرائی کے اندر تین گھنٹے تک رہنا پڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں