ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیکہ اروڑا ، ارجن کپور کی راہیں جدا ہونے کی خبریں زیرگردش

 ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی راہیں جدا کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بالی ووڈ سے متعلق انٹرٹینمٹ سائٹ نے ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان ایک خاص تعلق ہے اورایک دوسرے کے لیے دل میں خاص جگہ ہے جو رہے گی۔

ذرائع کے مطابق ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے اپنا تعلق ختم ہونے کے بارے میں میڈیا یا عوامی طورپر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں