ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی پہلی جھلک جاری

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

نامور ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی فلم کے ٹیزر میں اجے دیوگن اور تبو کی کیمسٹری کو مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی 23 برس پر محیط ہے اور اس کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں اور اسے رواں برس پانچ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں