ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد خان اور صنم سعید جلد انڈین ویب سیریز ’شندور‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

 ممبئی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید جلد انڈین ویب سیریز ’شندور‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

انڈین ویب سیریز ’شندور‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’سونی لائیو‘ پر نشر کیا جائے گا اس میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کا احاطہ بھی ہوگا۔

ویب سیریز میں فواد خان ایک پولو سے محبت کرنے والے چترالی شہزادے کا کردار ادا کریں گے جبکہ صنم سعید کے کردار کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

’شندور‘ کی شوٹنگ پاکستانی اور برطانیہ کے مختلف مقامات کے ساتھ شندور ٹاپ پر کی جائے گی جو دنیا کا سب سے بلند مقام پولو گراؤنڈ ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی ’زندگی گلزار ہے‘ میں اپنی جاندار پرفارمنس کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں