ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹی کا باپ بننے کے بعد ورون دھون کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

 ممبئی: بھارتی اداکار ورون دھون کی ایک بیٹی کا باپ بننے کے بعد پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ اسپتال سے باہر نکل رہے ہیں۔

ورون دھون کی اہلیہ نتاشا نے ممبئی کی ایک اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے اور یہ دونوں کی پہلی اولاد ہے۔

اگرچہ ورون اور نتاشا کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آچکی ہے لیکن دونوں کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ورون دھون اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ’بے بی جون‘ کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں جسے ایٹلی کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں