English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھارتی الیکشن میں شکست

القمر

پڑوسی ملک بھارت میں ہونے والے انتخابات میں معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھاری بھرکم ووٹوں سے شکست ہوگئی۔

رواں سال 19 اپریل سے بھارت کے 543 حلقوں میں انتخابات کا آغاز ہوا تھا جوکہ سات مرحلوں سے گزرنے کے بعد رواں ماہ یکم جون کو اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔

اب ان حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بھارتی میڈیا سمیت عالمی میڈیا کی نظریں بھی انتخابات کے نتائج پر جمی ہوئی ہیں، بھارتی میڈیا پر ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑی بریکنگ نیوز آرہی ہیں۔

انہی بریکنگ نیوز میں سے ایک خبر دیکھ کر پاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھی دنگ رہ گئے، اس حوالے سے گلوکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا۔

مذکورہ اسکرین شاٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلقے میں بھاری بھرکم ووٹوں سے علی سیٹھی کے ہمشکل کو شکست دی۔

اسکرین شاٹ میں علی سیٹھی کے ہمشکل سیاستدان کا نام تو سامنے نہیں آسکا لیکن تصویر میں وہ بالکل علی سیٹھی جیسے نظر آرہے ہیں۔

علی سیٹھی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بظاہر! میں بھارت میں کچھ ووٹوں سے ہار گیا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے