English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویویک اوبرائے کا عاطف اسلم کے ساتھ والہانہ رقص، ویڈیو وائرل ہوگئی

القمر

ابو ظہبی: بالی وڈ اسٹار ویویک اوبرائے کی پاکستانی لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کے گانے پر ان کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عاطف اسلم ابوظہبی میں کنسرٹ کررہے تھے جس میں بھارتی اداکار بھی موجود تھے، اس موقع پر عاطف نے ویویک کو ساتھ پرفارمنس کی دعوت دی۔

ویویک اوبرائے عاطف اسلم کی دعوت پر اسٹیج کے قریب پہنچے اور انہوں نے والہانہ انداز میں گانے پر رقص کیا جس سے حاضرین میں بہت جوش وخروش بڑھ گیا۔

اس موقع پر پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی موجود تھیں اور انہوں نے اپنی نشست سے اٹھ کر مداحوں کے ساتھ تالیاں بجائیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اپنی جادو بھری آواز کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں اور بالی وڈ کی متعدد فلموں کو ہٹ گانے دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے