English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلمان خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کے منصوبے کا انکشاف

القمر

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو قتل کرنے کیلئے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے بچوں کو بھرتی کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش کے دوران گینگسٹرز کے متعدد منصوبوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ویڈیو کالز میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے سلمان خان پر حملے کیلئے بچوں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار کو متعدد مرتبہ قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور پچھلے ماہ ان کے گھر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے