ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا کا چہرہ ہزاروں کہانیاں سناتا ہے، فلم میکرثاقب ملک

  کراچی: مشہور فلم میکر ثاقب ملک کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کا چہرہ ہزاروں کہانیاں سناتا ہے۔

اداکارہ میرا کی 2019 کی  ہٹ پاکستانی فلم ‘ باجی ‘ کے ڈائریکٹر اور فلم میکر ثاقب ملک نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ  ‘ باجی’ میں اداکارہ میرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔ لوگوں نے بہت سی افواہیں پھیلائیں، میرا کے بارے میں بہت سی باتیں کی گئیں لیکن فلم بنی بھی اور کامیاب بھی ہوئی۔

ثاقب ملک نے اداکارہ میرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنے چہرے کے ذریعے عمدگی سے جذبات کا اظہار کرنا جانتی ہیں۔ ان کا چہرہ ایک ہزار کہانیاں سناتا ہے۔ جب کیمرے میں میرا بہت شاندار ہوتی ہیں تاہم بہت سے لوگ ان کے بارے میں باتیں کرنے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔

میرا کی کمزوریوں سے متعلق فلم میکر کا کہنا تھا کہ میرا  بہت جلدی لوگوں کی باتوں میں آجاتی ہیں اور وہ توہم پرست بھی ہیں۔ اس کے باوجود میرا بہت محنتی ہیں اور اپنے کام سے لگاؤ رکھتی ہیں۔ میں دوبارہ بھی میرا کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں