ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی سائنس فکشن فلم ’عمروعیار‘ کا لاہور میں رنگا رنگ پریمیئر

لاہور: پاکستانی سائنس فکشن فلم ’عمروعیار‘ کا لاہور میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلم کی پوری کاسٹ سمیت دیگر اداکاروں، ہدایت کاروں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ’عمرو عیار‘ کو عید الاضحی کے موققع پر ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

پریمیئر کے موقع پر فلم کی ٹیم نے بتایا کہ ’عمر و عیار‘ کی تیاری میں چار سال کا عرصہ لگا اور اسے پاکستان سمیت دنیا بھر کی 500 اسکرینوں پر دکھایا جائے گا۔

’عمرو عیار‘ کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں، اس کی کہانی عاطف ریحان صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہما بابر نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں عثمان مختار، صنم سعید، فاران طاہر، علی قاضی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل اور سلمان شوکت شامل ہیں۔

پریمیر شو میں فواد خان، صبا قمر، فیصل قریشی، ماورا حسین نے بھی شرکت کی اور فلم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں