ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے اپنی فلم کا پوسٹر جاری کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ فلم کا ٹریلر 18 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

پوسٹر میں اداکار سن گلاسز کے ساتھ اپنے مخصوص اسٹائل میں موجود ہیں اور پوسٹر کے مطابق ’سفیرا‘ پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

safirasafira

اکشے کمار نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی۔

’سفیرا‘ کی کاسٹ میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں