ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لالی ووڈ فلم ‘منجو ماریہ’ کی نمائش پر پابندی

 لاہور: پنجاب سنسر بورڈ نے پاکستان کی نئی آنے والی فلم ’منجو ماریہ‘ نمائش پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فلم سنسنر بورڈ نے فلم  ’منجو ماریہ‘ کے متعدد سینز پر اعتراضات اٹھا دئیے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لیے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا۔

عید الاضحیٰ پر سنسر سرٹیفیکیٹ جاری نہ ہونے پر فلم ریلیز نہیں ہوگی، سنسر بورڈ نے فلم سسپنس، ہارر اور ڈرامہ سے بھرپور پر اعتراض کیا۔

فلم ’منجو ماریہ‘ کی کاسٹ اور پروڈیوسر نے پنجاب سنسر بورڈ کی جانب سے پابندی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فلم کی کاسٹ، پروڈیوسر اور معروف رائٹر خلیل رحمان آج پریس کانفرنس کریں گے، پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران فلم کی کاسٹ تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں