ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوپم کھیر کے آفس میں چوری کی واردات، چور کیش اور فلم نیگیٹو لے اڑے

 ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چور کیش اور فلم نیگیٹو لے اڑے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکار نے مداحوں کو خبر دی کہ افسوسناک حادثہ بدھ کی رات کو پیش آیا۔

انوپم کھیر کے مطابق چور دو دروازے توڑ کر آفس میں داخل ہوئے اور وہ کیش کے ساتھ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی تجوری کو بھی اٹھا کر لے گئے۔

اداکار کے اسٹاف نے پولیس میں چوری کی رپورٹ درج کرادی ہے اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں