ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرحان اختر نے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تصدیق کردی

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر اور اداکار فرحان خان نے اپنے نئے فلمی پروجیکٹ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تصدیق کردی۔

کنگ خان نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ڈان‘ سیریز کی دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور تیسری فلم میں کام سے انکار کردیا تھا۔

شاہ رخ خان کے انکار کے بعد ’ڈان3‘ کے مرکزی کردار کیلئے رنویر سنگھ کو لایا گیا اور ان کے مدمقابل کیارا ایڈوانی نظر آئیں گی۔

ایک تازہ انٹرویو میں فرحان اختر کا کہنا تھا کہ  وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کیلئے کوئی چیز ڈھونڈ لیں گے اور اس میں سوفیصد کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ کام کرنے کیلئے بس وہ شے تلاش کرنی پڑتی ہے جس کے ذریعے رابطہ بن جائے اور وہ اسے جلد تلاش کرلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں