English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر خان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ ریلیز کردی گئی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کے صاحبزادے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔

’مہاراج‘ کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا بھی تھا اور اس کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی گئی ہے۔

فلم میں جنید خان کے ساتھ جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاوری نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔

تقسیم برصغیر سے قبل 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ابتدائی تبصروں میں فلمی شائقین جنید خان کی اداکاری کو بہت پسند کررہے ہیں۔

فلم ’مہاراجہ‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔

واضح رہے کہ جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے چار برس سے تیاری کررہے تھے اور فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے