English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انوراگ کشیپ اور میری دوستی نہیں ہے، نوازالدین صدیقی کا انکشاف

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھارتی فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ سے دوستی کا تعلق نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے انوراگ کے ساتھ بغیر کوئی بات چیت کیے گھنٹوں سفر کیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اگر وہ انوراگ کشیپ کے ساتھ بیٹھیں گے تو ممکن ہے گھنٹوں ان کے درمیان کوئی گفتگو بھی نہ ہو۔

اپنے کیریئر میں انوراگ کشیپ کی اہمیت کا اقرار کرتے ہوئے اداکار نے کہا وہ ان کی کامیابی اور صحت کیلئے دعاگو اور ان پر کوئی آنچ نہیں آنی چاہئے۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کے شوبز کیریئر کو آگے بڑھانے میں انوراگ کشیپ کی ایکشن فلم ’گینگ آف واسع پور‘ نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے